لاہور(کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تہوار پر ہمیں غرباء اور مساکین کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ جس قدر ممکن ہو سکے انہیں بھی خوشیوں میں شریک کیا جائے۔ عید الفطر کی مناسبت سے کہا ہے کہ بے پناہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی اکثریت پس چکی ہے اور ان کیلئے عید کی خوشیاں منانا ممکن نہیں رہا۔ صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دئیے گئے وسائل میں سے ایسے لوگوں پر بھی خرچ کر کے انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو انتہائی مشکلا ت سے دوچار ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ دوسروں لوگوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل خوشی اور عبادت ہے اور ایسے لوگوں کو خدا کی ذات کی قربت حاصل ہوتی ہے۔
تہوار پر ہمیں غرباء ، مساکین کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے :اشرف بھٹی
Apr 25, 2023