کمالیہ(نامہ نگار) رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ تیرہ کے ٹولے نے رات کے اندھیر ے میں عوام پر پیٹرول بم پھینکا ہے، امپورٹڈ حکو مت کی نا اہلی کی سزا 23 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے نام پر شہباز شریف کی آنیاں جانیاں قوم کو بڑی مہنگی پڑتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ جتنی مرضی دھواں دار تقریریں کر لیں عوام اب آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے احتساب کے لئے بے چین ہیں۔ تیرہ کا ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ آئین کو بھی اپنے پاؤں کے نیچے روندنے سے دریغ نہیں کر رہا۔