ہر میاں، بیوی کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا ہے: شعیب ملک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹر اور ٹی وی میزبان شعیب ملک نے کہا ہے کہ نہ صرف ان کے اور ان کی اہلیہ بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔ شعیب ملک نے مذکورہ بیان اہلیہ ثانیہ مرزا سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں اور کافی عرصے سے دونوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا تازہ ویڈیو بھی شیئر نہیں کی۔ نومبر میں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ تاہم دونوں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اختلافات اور طلاق کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور اب عیدالفطر کے موقع پر شعیب ملک نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کرکٹ سمیت ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دئیے۔کرکٹر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عیدالفطر کے موقع پر اہلیہ اور بچہ ان سے دور ہیں اور انہوں نے خواہش ظاہر کی کاش وہ ان کے ساتھ عید مناتے۔انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل وہ جب کرکٹ کے سلسلے میں بیرون ملک ہوتے تھے تو والدہ اور بہن بھائیوں کو عید کے موقع پر یاد کرتے تھے اور اب شادی کے بعد وہ نہ صرف والدہ اور بہن بھائیوں بلکہ اہلیہ اور بچے کو بھی یاد کرتے ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کی اہلیہ کا تعلق دوسرے ملک سے ہے اور ان کی وہاں بھی مصروفیات ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن