جرمن سفیر کی قمیص شلوار  اور ٹوپی پہن کر عید کی مبارکباد

Apr 25, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے پاکستانی قومی لباس قمیض شلوار اور ٹوپی پہن کر عید کی مبارک باد دی۔جرمن سفیر نے کپڑا خریدنے، سلوانے اور پھر تیار ہوکر عید منانے کی ویڈیو جاری کر دی۔سفیر الفریڈ گرانس نے کہا کہ عید کے خصوصی موقع پر اپنا پہلا شلوار قمیض کا جوڑا بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں اسٹائل سے اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے تیار ہوں، میری طرف سے ا?پ سب کو عید مبارک۔
عید مبارکبار

مزیدخبریں