اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے دو سال کی مدت کے لیے اپنے 45ویں سالانہ اجلاس کے دوران کمیٹی برائے اطلاعات کی صدارت سنبھالی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی انفارمیشن کمیٹی کے 45ویں سالانہ اجلاس کے پہلے اجلاس کے دوران دو سالہ مدت24-2023ء کے لیے چیئرمین کمیٹی برائے اطلاعات کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عامر خان نے کمیٹی کی سربراہی کی۔ چیئر سفیر عامر خان نے اپنے ابتدائی بیان میں اس اعزاز کو سراہا جو رکن ممالک نے پاکستان کو اس کمیٹی کی سربراہی کے لیے دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ ہمارا مشترکہ کام کامیاب اور نتیجہ خیز ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں بہت سارے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور درست اور بروقت معلومات کو یقینی بنانے میں ہماری کمیٹی کا کردار اہم ہے۔ سفیر عامر خان نے معلومات کی سالمیت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بطور چیئرمین میں حقائق پر مبنی معلومات کو فروغ دوں گا اور غلط معلومات کے پھیلاو¿ کے خلاف لڑوں گا۔ ہمیں نفرت انگیز تقاریر کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے وجودی خطرے کا مقابلہ کرنے پر بھی زور دیا۔ گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب، اس سال ترکی اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے اور سمندر کے پانی میں اضافے اور صحرائی ہونے سے لاحق خطرات اس کے سنگین مظہر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارے انفارمیشن سسٹم کو معلومات کے تبادلے اور بہترین طریقوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ جرات مندانہ آب و ہوا کی کارروائی کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے تکنیکی تقسیم اور ترقی پذیر ممالک کی قابل اعتماد، حقائق پر مبنی اور کثیر لسانی معلومات تک رسائی کی کمی کو دور کرنے پر بھی زور دیا۔
اقوام متحدہ/ صدر منتخب