لاہور‘ اسلام آباد‘ مظفر آباد‘ گلگت (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ عید کی نماز مساجد کے علاوہ بڑے میدانوں میں بھی ادا کی گئی اور ان اجتماعات میں ملکی سلامتی و ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں نماز عید کے بڑے اجتماعات بادشاہی مسجد، جامع مسجد داتا دربار، جامع مسجد منصورہ، مسجد وزیر خان، ریس کورس پارک، جامعہ اشرفیہ، جامعہ المنتظر، جامعہ نعیمیہ، باغ جناح، مینار پاکستان، مسجد شہدائ، 77کلب گراﺅنڈ ایبٹ روڈ، ماڈل ٹاﺅن پارک سمیت شہر کی مساجد، میدانوں اور عید گاہوں میں منعقد ہوئے۔ جن میں خطیب و علماءحضرات نے عید الفظر کی فضیلت و اہمیت کو بھی اپنے خطاب کا موضوع بنایا۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کی مساجد، امام بارگاہوں عید گاہوں پرپولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ عید کے اجتماعات کے دوران کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ہزاروں اہلکار تعینات رہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں ہفتہ کو عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں مساجد اور کھلے میدانوں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ لاہور میں ساڑھے 4 ہزار چھوٹے بڑے مقامات پر نمازِ عید ادا کی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ شہریوں نے ملکی سلامتی، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مصیبتوں میں گھرے مسلمانوں کےلئے دعائیں کیں۔
عید
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی
Apr 25, 2023