کمشنر لاہور کا دورہ قصور‘ اخوت یونیورسٹی ‘ گندم چیک پوسٹ کا معائنہ 


قصور (نمائندہ نوائے وقت)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کا قصور کا دورہ،اخوت یونیورسٹی اور گندم چیک پوسٹ کا دورہ کےا۔ ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی، چیئرمین اخوت یونیورسٹی ڈاکٹر امجد ثاقب نے استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نے اخوت یونیورسٹی میں دور دراز علاقوں سے آئے رہائشی طلبا کےساتھ عید گزاری ۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اخوت یونیورسٹی کے طلبہ کو عید کی مبارکباد دی۔تحائف دئیے۔کمشنر لاہور نے ایڈمن‘ اکیڈیمک‘ بورڈنگ کیمپس و ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔محمد علی رندھاواکا کہنا ہے کہ اخوت یونیورسٹی قابل فخر ترین کام کررہی ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے گندم کی غیر قانونی منتقلی روکنے کیلئے مصطفی آباد چیک پوسٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے عید کے دنوں میں فرائض میں مصروف عملے کو شاباش دی اورریکارڈ چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...