شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 139میاں منور اقبال نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے‘عوام اپنے غصے کا اظہار آنے والے صوبائی الیکشن میں کریں گے اور پنجاب بھر سے تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب اورپی ڈی ایم کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا‘ ہم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے اور فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا:منور اقبال
Apr 25, 2023