شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں پنجاب مثالی صوبہ تھا اور شہباز شریف ترقی کا دوسرا نام تھا ،ہر طرف خوشحالی کادور دورا تھالیکن عمران خان نے حکومت میں آتے ہی (ن) لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کو ختم کردیا اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کرکے عوامی استحصال کی بدترین مثال قائم کی ، اپنے ایک بیان میں میاں رفاقت علی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں دوست ممالک دور ہو گئے تھے ،اب ہماری حکومت میں وہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کر رہے ہیں پاکستان اب مشکل حالات سے نکل چکا ہے اور ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں اورمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں ، 2017 والا خوشحال پاکستان دوبارہ اس قوم کو جلد ملے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس باررمضان المبارک میں مستحق عوام کو فری آٹافراہم کیاوہیں دیگر عام لوگوں کو سبسڈائز آٹافراہم کرکے ثابت کردیا کہ یہ حکومت ہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات اٹھاسکتی ہے۔
پاکستان اب مشکل حالات سے نکل چکا : مےاں رفاقت علی
Apr 25, 2023