شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، نائب صدور شیخ عظیم جاوید، میاں تنویر احمد، حاجی اکبر علی چوہان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے انسانیت کوصلہ رحمی اورجذبہ ایثار کادرس ملتا ہے اللہ تعالیٰ کے قرب کیلئے سود وزیاں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی محرومیوں کامداوا کریں اوران کے زخموں پرمرہم رکھیں ، گمراہ کن عناصر کی طرف سے منفی اوربے بنیاد پروپیگنڈے کے باوجودمعاشرے کی فکر کرنےوالے کار خیر کے مستحق ہیں ہمیں مایوسی کی بجائے امید دلانے والوں میں شامل ہونا چاہئے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ مسلمان رمضان میں عبادت اورسخاوت کاخصوصی اہتمام کریںحقیقت میں ہم اپنے ہاتھوں سے جودوسروں کو دیتے ہیں وہی ہمارے پاس بچتا ہے۔