شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اورجارحیت کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایاجاتا ہے اقوام عالم اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور قبلہ اول کی بے حرمتی کافوری نوٹس لے صیہونی فوجیوں کو ظلم و ستم سے فوری طور پرروکا جائے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے او آئی سی اور عرب لیگ لائحہ عمل ترتیب دے۔