شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت روایات کی امین سیاسی قوت ہے ہمارے قائدین نے جمہوریت کا پودا لگا کر اس کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے پیپلزپارٹی انتخابات مخالف نہیں صرف ہمارا موقف ہے کہ موجودہ حالات کسی صورت بھی پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کے متحمل نہیں ہیںاگر جنرل الیکشن کا انتظار کرلیا جائے تو سب سے بہترین عمل ہے شیخوپورہ کے پی پی 140 میں چودھری منیر قمر واہگہ کو ٹکٹ دیکر پارٹی قیادت نے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں کیونکہ منیر قمر واہگہ پارٹی سے مخلص کارکن ہے ۔