بھارت کی کسی بھی ریاست میں مسلمان محفوظ نہیںکےا: خالد جاوید 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک لبیک پاکستان پی پی 136 کے نامزد امیدوار میاں خالد جاوید نے کہا کہ انتہاپسندوں نے بھارت کو مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنادیا جموں کشمیر سمیت بھارت کی کسی ریاست میں کوئی مسلمان امان میں نہیں زندانوں کے اندر اورسکیورٹی فورسز کی تحویل میں بھی مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے بھارتی پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ممبر اسمبلی سمیت دومسلمان بھائیوں کے دلخراش قتل کی اندوہناک واردات سے انسانیت پرسکتہ طاری ہے لیکن نریندرمودی کی آنکھوں میں شرمندگی تک نہیں بھارت میں گاﺅ ماتا کومارنا گناہ لیکن مسلمانوں کاقتل عام کرنا کار ثواب سمجھا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن