پنڈی بھٹےاں(نامہ نگار) شہر اور گردونواح مےں عےد الفطر کا تہوار نہاےت مذہبی جوش و جذبہ سے مناےا گےا عےد الفطر کے اجتماعات مےں ملکی سلامتی و بقاءکےلئے خصوصی دعائےں مانگی گئی شہر کی اہم مساجد اور عےد گاہوں مےں جن مےں مرکز اہلسنت مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ،شاہی جامع مسجد،پرانی عےد گاہ، جامع مسجد عاقل والی،جامع مسجد بہار مدینہ،جامع مسجد رضائے مصطفےٰ ،جامع مسجد قباء، جامع مسجد اہلحدےث جبکہ فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والوں نے گورنمنٹ ہائی سکول گراﺅنڈ مےں نماز عےد ادا کی اس موقع پر مرکز اہلسنت کے اجتماع سے خطاب کرتے مولانا حافظ اسراراحمد چشتی نے کہا کہ آج کے دن ہمےں ان لوگوں کو بھی ےادرکھنا چاہےے جو غرےب،لاوارث،ےتےم اور اےسے سفےد پوش جو کسی کے سامنے ہاتھ پھےلا نہیں سکتے اُنکو اللہ تعالیٰ کے دئےے ہوئے مال سے خوشےوںمےں شامل کرےں اور یہ سمجھےں کہ ہمارے مال مےں اُن کا بھی حق ہے آخر مےں ملکی سلامتی اورخوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی گئےں۔