پی ڈی ایم کو کسی صورت الےکشن سے بھاگنے نہیں دینگے: ایس اے حمید 

Apr 25, 2023


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی رد عمل کی وجہ سے پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے فراری ہے مگر ان کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچانے کیلئے رات دن ایک کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی پی پی 64 کے بلدیاتی ٹکٹ ہولڈر چیئرمینوں و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں پی پی 64 کے تمام بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز نے متفقہ طور پر ایس اے حمید کی حمایت کا اعلان کرتے کہا کہ وہ گوجرانوالہ میں پہلے شخص ہیں جو عمران خان کی دعوت پر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے،انہوں نے ہماری تمام یوسیز میں دو ارب روپے کی لاگت سے بجلی،پانی،گیس،سیوریج،پی سی سی سٹرکوں گلیوں کی تعمیرسمیت ریکارڈترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں۔ اُن کے علاوہ کسی ابن الوقت پیرا شوٹر کو قبول نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں