گداگر مافیا کی فائرنگ :زخمی سپیشل برانچ کا اہلکار عمران ہسپتال میں جاں بحق


لاہور (نامہ نگار)شیر پاو¿ پل کے قریب گداگر مافیا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سپیشل برانچ کا اہلکار عمران ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ پولےس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتےش شروع کردی ہے ۔چند روز قبل سپیشل برانچ کا اہلکاعمران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شیر کو پل کے قریب گداگروں کے کوائف کا اندراج کر رہا تھا کہ ان کے سرغنہ ذولفقار کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کردی گئی۔جس سے عمران پیٹ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔جس کو علاج معالجے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...