خرطوم (این این آئی) سوڈانی فوج کے آرمی چیف جنرل عبدالفتح البرہان نے کہا ہے کہ فریقین کو بیٹھ کر صحیح راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ اس جنگ میں سب کی شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو امید اور زندگی کی بحالی کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 413 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فریقین کو بیٹھ کر صحیح راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے، سوڈانی آرمی چیف
Apr 25, 2023