عمران خان کے ساتھ مذاکرات  کا کوئی فائدہ نہیں وہ انتشار ہی پھیلائے گا ‘رانا تنویر حسین 


مریدکے( این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں وہ انتشار ہی پھیلائے گا ، عدلیہ دو حصوں میں تقسیم ہے پہلے اپنے معاملات ٹھیک کرے ۔لیگی رہنما چوہدری ارشد ورک کے ہمراہ سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر جنرل سیکرٹری بابر ہاشمی چئیرمین میاں عمران الٰہی ،چیئرمین سپریم کونسل اللہ رکھا عامل سے گفتگو کرتے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان س کے متعلق مولانا فضل الرحمن نے جو بات کی وہ درست ہے عمران خان کے ساتھ مزاکرات کا کوئی فائدہ نہیں عمران خان غیر ضروری عنصر ہے سیاست دان نہیں یہ فتنہ ہے جو مذاکرات کے دوران بھی ضرور انتشار پھیلائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں چودہ مئی کو الیکشن اب ہوہی نہیں سکتے الیکشن کمیشن بھی کہہ چکا ہے ،اب تو بیلٹ پیپرز بھی نہیں چھپ سکتے چیف جسٹس کے پاس الیکشن چودہ مئی کو کروانے کا کوئی فارمولہ ہے تو کروالیں مگر ان الیکشن کو کوئی مانے گا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس اور عدلیہ کا احترام کرتے تھے اور کرتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں چار تین کا فیصلہ ہوچکا چار ججز کہہ چکے سوموٹو بنتا نہیں تھا مگر تین ججز ہم پر فیصلہ مسلط کرنا چاہتے ہیں عدلیہ دو حصوں میں تقسیم ہے پہلے اپنے معاملات ٹھیک کرے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...