دیر لوئر (اے پی پی):دیر لوئر کے نواحی علاقے ثمرباغ کی حدود میں گاڑی کو حادثہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے11افراد زخمی ہو گئے ۔ تھانہ ثمرباغ کی حدود میں گاوں بالودہ باٹلہ میں گاڑی کے حادثہ کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرا دی جبکہ 6 شدید زخمیوں کو ثمرباغ ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا ہے ۔ذخمیوں میں 34 سالہ احسان اللہ، 40 سالہ نیاز محمد، 3 سالہ ارحم، 18 سالہ ھمنا ،17 سالہ حفصہ، 19 سالہ سلما 22 سالہ رضیہ، 13 سالہ صفا، 18 سالہ فاطمہ، 8 سالہ ماریہ اور 20 سالہ مروہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس نے ھحادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
لویر لوئر،ثمرباغ میں گاڑی کو حادثہ، 11 افراد زخمی
Apr 25, 2023