اسلام آباد (اے پی پی)عید الفطر پر راولپنڈی میں گیس بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ عید الفطر کے پہلے روز ہی خیابان میراں بخش ،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر تین و گردو نواح صبح سویرے ہی گیس بند کردی گئی جس کی وجہ سے شہری عید کا کھانا بنانے سے بھی محروم ہو گئے ۔اس ضمن میں ایس این جی پی ایل ریجنل آفس راولپنڈی سے رابطہ کی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عید الفطر پر گیس بندش کا نوٹس لیاجائے اور سوئی گیس ریجنل فس راولپنڈی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔