اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کےانتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے میر ظہور حسین کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے میر ظہور حسین کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اسپیکر و ڈپٹی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاءکی ۔
سپیکر و ڈپٹی سپیکر کاسابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
Apr 25, 2023