سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے عیدالفطر کا دن اپنی سپاہ کے ساتھ گزارہ


لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے عیدالفطر کا دن اپنی سپاہ کے ساتھ گذارا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک دیگر سینئر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ دورہ کے نماز عید کی ادائیگی کے بعد افسران اور اہلکاروں سے عید ملی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ سپاہ کے ساتھ گھل مل گئے۔ ان کے ساتھ وقت گذارا،انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی اور عیدی تقسیم کی۔بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس خوشی کے تمام لمحات اور مواقع پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔شہری اپنوں کے ساتھ خوشی کے لمحات منائیں، ہم اپنی فیمیلز سے دور ہونے کے باوجود شہریوں کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میرے جوان میری اصل طاقت ہیں،ہماری جانیں ملک و قوم کی امانت ہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن