آئی جی پنجاب نے عید الفطر کی نماز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں کے ساتھ ادا کی

Apr 25, 2023

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الفطر کی نماز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ نماز عید کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز میں فورس کے ساتھ عید ملی اور جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری بھی دی۔ سی سی پی او ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے ورثا کو مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی۔آئی جی پنجاب کا اندراج مقدمہ میں شہریوں کی سہولت اور آگاہی کیلئے خصوصی پیغام جاری ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کا بروقت اندراج ہر شہری کا قانونی و آئینی حق ہے۔ ایف آئی آرز کے فوری اندراج اور معیاری تفتیش سے متاثرین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ہر جرم کی نوعیت کے مطابق اندراج مقدمہ کی ٹائم لائنز مقرر کرکے صوبے کے تمام تھانوں میں بھجوا دی گئی ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس نے منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو محفوظ رکھنے کیلئے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوکارروائیوں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ نوجوان پاکستانی قوم کا انتہائی اہم حصہ ہیں جنہوں نے مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے لہٰذا انہیں منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری خصوصی پیغام میں آئی جی پنجاب نے پولیس فورس اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے والدین، عزیز و اقارب، معاشرہ اور سول سوسائٹی سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ 

مزیدخبریں