لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی و ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تمام سیاست بیگمات کے ارگرد گھوم رہی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیگمات کا سیاسی عمل دخل انتہاءکو پہنچا ہے۔ججز کے کنڈکٹ پر مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ایک طرف تمام سیاسی جماعتیں اور دوسری اکیلا آئین شکن شخص موجود ہے ۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں صدر علوی،عمران خان اور قاسم سوری آئین شکنی کا مرتکب قرار دیا۔پاکستان میں آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6ہے۔پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑنے پر کسی عدالت نے عمران خان اور پرویز الہی سے سوال نہیں پوچھا کہ تم لوگوں نے عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ کیوں مارا شب خون کیوں مارا؟انہوں نے مزید کہا داماد،بیٹی اور ساس کی خواہشات پر جب فیصلے ہونگے تو نظام عدل پر اعتماد کون کرے گا؟آج ترزو خود کٹہرے میں کھڑا ہے۔ایک سال سے عدالتیں باقی پاکستانیوں کی بجائے صرف عمران خان کے کیسز سن رہی ہیں ۔جبکہ عدلیہ میں آج التواءشدہ کیسز کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔میاں نوازشریف کو ایک جھوٹے کیس میں سزا دی گئی کوئی آج آج تک انکا کیس سننے کو تیار نہیں ہے۔تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے سیاست میں مداخلت کا باب اب ہمیشہ کےلئے بند ہونا چاہیے۔