کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا نے عید کیمپ جیل کے قیدیوں کیساتھ گزاری


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوانے عیدالفطر کے موقع پر کیمپ جیل لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کی آمد پر پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔ جیل انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ کمشنر لاہور نے قیدی بزرگوں، بچوں سے خصوصی ملاقات کی اورجیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے جیل اہلکاروں اور قیدیوں کے ساتھ عید گزاری، تحائف اور مٹھائی پیش کی۔علاوہ ازیںکمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا اور انکی فیملی کا عید نے تیسرے روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو شالیمار کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کی فیملی نے بچوں میں عید تحائف تقسیم کیے۔ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ چائڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ گزارے گئے عید لمحات سب سے بڑی خوشی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عید کے دن معصومیت اور محبت کے خوبصورت چہرے دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ عید کا دن دارالامان کے بچوں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ عید کی حقیقی خوشی ان بچوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ کمشنر لاہور کی بیٹی اور بیٹے دارالامان کے بچوں کے ساتھ کھیلتے رہے۔ ملکر آئس کریم کھائی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چائڈ پروٹیکشن بیورو کے منتظمین خاص طورپر تحسین کے قابل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...