علماءسیاسی‘ معاشی بحران کے خاتمہ کےلئے کردار ادا کریں:مفتی اشرف رضوی


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی امیر عالمی جماعت اہلسنت و امیر جامعہ حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ سیاسی، معاشی بحران اور مذہبی منافرت کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں۔سیاستدان مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا بند کردیں۔یہ ایسی آگ ہے جو پھیل گئی تو اس پر قابو پانا بہت مشکل ہو گا۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے عید الفطر کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ حزب الاحناف صاحبزادہ پیر سید حیدرمصطفےٰ رضوی، علماءکرام اور حاضرین کی کثیر تعدادموجودتھی۔ مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوری کا کہنا تھاکہ مذہبی منافرت کے خاتمہ کے لئے بہت سے علماءکرام و مشائخ عظام نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہت سے جوان شہید ہوئے ہیں۔بڑی مشکل سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے۔ اس کے خلاف سازشیں کرنے والے امن کے دشمن ہیں۔ مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی کاکہنا تھا کہ ہمارے وطن کو اس وقت اندرونی، بیرونی خطرات لاحق ہیں۔ اس کی حفاظت کے لئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔افواج پاکستان کی ملک کے لئے قربانیاں لازوال ہیں۔پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔اس موقع پر مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی نے ملکی سلامتی،عالم اسلام کی سربلندی، استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، افواج پاکستان،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور حاضرین کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...