لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما پرویز خٹک کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش اور درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔