کشمیریوں پر مظالم کیخلاف حکمران عملی اقدامات نہیں کررہے‘عبدالوحید شاہد


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پربھارتی فوج نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس پر حکمران تقریروں اور نعروں سے آگے بڑھ کر سنجیدگی سے عملی اقدامات نہیں کررہے۔گذشتہ روز عید کے اجتماع اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ ہر روز بھارتی فوج کشمیر میں مظلوم انسانوں کا قتل عام اور عورتوں کی عزتیں لوٹ رہی ہے جس پر عالمی برداری بے حسی کی تصویر بنے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کیلئے افواج پاکستان اور حکمرانوں کو عملی اقدامات کرتے ہوئے بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔ بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ مکمل طور پر تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کرے اور کشمیر کی عملی مدد کیلئے اقدامات کرتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ آشکار کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...