جمعتہ المبارک کو دنیا بھر میں ”یومِ بحالی آثارِ رسولﷺ “ منایا جائےگا


لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک صراط مستقیم اور تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے زیر اہتمام بھٹی میرج ہال میں 30ویں سالانہ ”فہم دین کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ ”فہم دین کانفرنس“ کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: 28 اپریل جمعة المبارک کو ان شاء اللہ دنیا بھر میں ”یومِ بحالی آثارِ رسولﷺ “ منایا جائے گا۔ آثارِ رسولﷺ ا±مت کا حوصلہ اور ہمت بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، ان سے محرومی بہت بڑی محرومی ہے۔ فیصل آباد میں توہین رسالت کی مرتکب ملعون خواتین اور سرائے عالمگیر کے ملعون مرد کے خلاف شرعی کاروائی کی جائے اور ا±مت کو اس پر مطلع کیا جائے۔ بدنامِ زمانہ گیرٹ ولڈرز ملعون آئے دن اپنے ٹویٹس میں توہین رسالت کر رہا ہے، اس بارے میں سرکاری سطح پر ایکشن لیا جائے۔ ”سالانہ فہم دین کانفرنس“ کا انعقاد”فہم دین کورسز“ کے اختتام پر کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن