لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی سازشی طاقتیں پاکستان کے اسلامائزیشن اور ایٹمی پروگرام بیک رول کروا نا چاہتی ہیں اور قوم میں وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاھتی ھیں لیکن قوم ایسی کسی بھی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی ، وطن عزیز ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اس کو توڑنے اور ایسا سوچنے والو ں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔اور ایسی سازشیں کرنے والے بری طرح ناکام ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے مختلف وفود سے گفتگو اور 77 کلب ایبٹ روڈ گراونڈ میں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا محمد امجد خان نے کھا کہ بیرونی سودی قرضے ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، سود کی نحوست سے ملکی معیشت دن بدن نیچے جارہی ہے ، اسلامی معیشت سے ہی ملک اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہوگا ورنہ مختاجگی اور مہنگائی کا دور چلتا رہے گا۔ اسلامی احکامات سے دوری کی وجہ سے قدرتی مدد سے ہم محروم ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کھا کہ ملک کے معاشی بحران کی بڑی وجہ سود ی لین دین ہے سود کی نحوست نے ملک کی جڑیں ھلاکر رکھ دی ھیں۔انھوں نے کھاکہ سود کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ عوام کوریلیف دئیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ملک کو معاشی طور پر پر اپنے پاوں پر کھڑا کرنا جس کے لئے سب کو قربانی دینی ہوگی ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم میں وحدت کی ضرورت ہے اتحاد کے بغیر حالات کا مقابلہ تنھا نھی کیا جاسکتا مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذرہا ہے ان حالات میں قوم میں وحدت اور اتفاق کی ضرورت ہے،قبلہ اول کی حفاظت اور کشمیری عوام کو ان کی ازادی کا حق دلوانا عالمی خصوصا عالم اسلام کی ذمے داری ھے کشمیری اور فلسطینی عوام اپنا حق ادا کر نے کے بعد اب امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں مسلم حکمرانوں کو اب بے حسی سے نکل کر مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کوریلیف دئیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔ انھوں نے کہاکہ قومی وحدت اور اتحاد واتفاق کے بغیر حالات کا مقابلہ تنہا نہیں کیا جاسکتا۔