تحریک انصاف کا آزاد کشمیر اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیر اعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی کر دیا جبکہ سردارتنویرالیاس کو پی ٹی آئی کی صدارت سے بھی سبکدوش کر دیا، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نامزد قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن