پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی نے نومنتخب وزیر اعظم چوہدری انوارالحق سے اعلان لاتعلقی کر دیا جبکہ سردارتنویرالیاس کو پی ٹی آئی کی صدارت سے بھی سبکدوش کر دیا، آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نامزد قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کا آزاد کشمیر اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
Apr 25, 2023 | 10:04