سوڈان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نےکہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان میں متحارب فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ جنگ بندی کی راہ ہموار کی جا سکے۔کل پیر کو خرطوم میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر نے العربیہ اور الحدث کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ سوڈان سے عرب اور غیر ملکی شہریوں کا انخلاء جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور بیرونی ممالک کے درمیان شہریوں کے انخلاء کے لیے مملکت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔