پاکستان فلم انڈسٹری کے پروڈکشن مینجر اور کوریوگرافر ظہور عباس دنیا فانی کو الوداع کہہ گئے۔ظہور عباس نے 500سے زائد لالی ووڈ فلموں کی پروڈکشن اور کوریوگرافی انجام دی، وہ طویل عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ آج دوپہر شاہ فرید قبرستان میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ ظہور عباس نامور کوریوگرافر ’کالو سمراٹ‘ کے والد ہیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے پروڈکشن مینجر انتقال کر گئے
Apr 25, 2023 | 14:11