انڈونیشیا کے جزیرے میں خوفناک زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے شہرپڈانگ میں زلزلہ آیا ، لوگ گھرچھوڑ کرمحفوظ مقامات منتقل ہوگئے۔ حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو ساحل سے دور رہنے کی تاکید کردی ہے۔زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹرتھی۔ پانچ ریکٹرشدت کا آفٹرشاک بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم آفٹر شاکس سے پریشان ہونے کے بعد مکین آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ سمندر میں زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے دو گھنٹے بعد ہٹا لیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں تھی۔سماٹرا کے مغربی ساحل پر واقع شہر پاڈانگ کے رہائشیوں نے بتایا کہ سونامی کے وارننگ سائرن بجتے ہی وہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے تھے۔لوگوں کو آدھی رات کو اونچی جگہوں پر جانے پر مجبور ہونا پڑ رہا تھا۔ پاڈانگ کے رہنے والے ہیندرا نے کہا، ہم صرف اس لیے بھاگے۔کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ سونامی کی وارننگ جاری کی جا رہی ہے۔ ساتھ میں صرف اپنی فیملی کو لائے تھے، ہم اور کچھ نہیں لائے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈونیشیا میں آئے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔یورپی بحیرہ روم کے سیسمولوجیکل نے معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اتوار کی صبح انڈونیشیا کے کیپولوان باتو میں تقریبا 6 شدت کے دو زلزلے آئے تھے۔کیپولوان باتو میں اتوار کو آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔ وہیں دوسرا زلزلہ چند گھنٹوں بعد آیا جس کی شدت 5.8 تھی۔بتادیں کہ اس سے قبل 14 اپریل کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن