پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

Apr 25, 2023 | 21:26

ویب ڈیسک

پاکستان میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے شخص میں منکی پاکس پایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پمز حکام نے متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت بھیجے جنہوں نے منکی پاکس کی تصدیق کی۔منکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مریضوں کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں