لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے عبداللہ زمان قطر انٹرنیشنل جونیئر سکواش کے فائنل میں پہنچ گئے۔دوحہ میں جاری ایونٹ کے انڈر15 سیمی فائنل میں عبداللہ زمان نے سنگاپور کے گولبیان کو سٹریٹ گیمز سے شکست دی۔ پاکستان کے ریان زمان کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ 8 سالہ ریان کو انڈر11 کے سیمی فائنل میں کویتی کھلاڑی سلمان علی صلاح نے شکست دی۔