چوتھا ٹی 20 آج، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، رضوان کی شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ سیریز 1-1سے برابر ہے۔میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔  عماد وسیم اور فخرزمان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔عرفان خان نیازی کو روٹیشن پالیسی کے تحت آرام دیا جائیگا ۔مڈل آرڈر میں آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد شامل ہونگے جبکہ ابرار احمد کی جگہ اسامہ میر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ نسیم شاہ کو  آرام دینا بھی شامل ہے۔ شاہین آفریدی، محمد عامر اور عباس آفریدی پیس باؤلنگ اٹیک بنائیں گے۔ اسامہ میر کو  ٹرمپ کارڈ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ متوقع پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب ،فخر زمان ،عثمان خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد ،شاداب خان ،عماد وسیم ،شاہین شاہ آفریدی ،محمد عامر، ابرار احمد اور عباس آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔ عرفان خان نیازی بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل کو محمد رضوان کو سکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے، پینل نے انجری کی نوعیت جانچنے کیلئے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا ہے۔اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کرکٹر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ۔ محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...