لاہو ر (کامرس رپورٹر ) پی اینڈڈی بورڈ نے مالی سال 2023-24کے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 4ارب 69کروڑ 72لاکھ19 ہزار فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی ڈویژن میں چیف منسٹر پلانٹس برائے پاکستان گرین پنجاب انیشیٹو کیلئے 1ارب روپے، پنجاب میں موٹرویز کیلئے ایمبولینس سروس کی فراہمی کیلئے 70کروڑ روپے اور لاہور رنگ روڈ کے قریب گول چکر پر بیدیاں روڈ کیساتھ انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 2ارب 99کروڑ 72لاکھ 19ہزار روپے شامل ہیں۔