پاک چائنا بزنس کونسل وفد کاکرسٹین لیو لی کی قیادت میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا دورہ 

لاہور(کامرس رپورٹر) پاک چائنا بزنس کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شینزن کائیو انڈسٹریل انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ کی جنرل منیجر کرسٹین لیو لی کی قیادت میں نواز شریف آئی ٹی سٹی (این ایس آئی ٹی) کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی سٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جا سکے۔ وفد میں چن جیان لو، چن ڈاباؤ اور چائنہ پاکستان بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمان شامل تھے۔وفد کو این ایس آئی ٹی اور پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقعوں پر آگاہ کیا ۔ پیش کردہ مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے، وفد نے این ایس آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کیلئے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن