لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سے جلد ہی چین کو ڈیری مصنوعات کی ایکسپورٹ کا آغاز ہوگا۔ یہ ایکسپورٹ شیخوپورہ میں قائم ایک جدید فارم سے کی جائیگی جو چین کے تقاضوں پر پورا اترنے کیلئے خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ بات پنجاب کے سیکریٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے پاکستان ایگری کلچر کولیشن کے تحت لاہور میں منعقدہ ایگری کنکشنز 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ایک کسٹم ٹیم نے حال ہی میں ہماری شیخوپورہ کے مذکورہ فارم کا دورہ کرکے چین کو ڈیئری مصنوعات کی برآمدات کیلئے پاکستان کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
پاکستان سے جلد چین کو ڈیری مصنوعات کی ایکسپورٹ کا آغاز ہوگا:مسعود انور
Apr 25, 2024