والدین بچوں کے دلوں میں عشق مصطفیؐ کا پودا لگائیں :مولانا محمد علی قادری 

Apr 25, 2024

لاہور(کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ کے سربراہ مولانا محمد علی قادری نے اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی کریمؐ کی زندگی مبارک کی قسم کھائی اور اپنے محبوب کے شہر کی قسم کھائی اس کے علاوہ کسی بھی نبی کی قسم نہیں کھائی والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کے دلوں میں عشق مصطفیؐ کا پودا لگائیں اور انہیں بتائیں کہ آپؐ نے ارشاد فرمایا ’’جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ تعالیٰ سے محبت کی اور جس نے میری اطاعت کی حقیقت میں اس نے اللہ تعالیٰ کی‘‘ ۔

مزیدخبریں