لاہور(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے چیئرمین ریلوے کیخلاف کیے جانیوالے منفی پراپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر کسی بھی گمنام خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی گمنام خط پر نہ تو پالیسیوں کے تسلسل کو نہیں توڑا جا سکتا اور نہ ہی ایسے بے بنیاد پراپیگنڈے کو وقعت دی جا سکتی ہے۔ ریلوے کے ریفارم ایجنڈا کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا اور جس طرح ہم نے 69 ارب روپے تک آمدن کا حصول ممکن بنایا ہے، دیگر ٹارگٹس کا حصول بھی یقینی بنائیں گے۔