زرعی اراضی کے غیر ضروری کمرشل استعمال کو ریگولرائز کرنے پر غور

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے زرعی اراضی کے غیر ضروری طور پر کمرشل استعمال کو ریگولرائز کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ کی قائم کردہ وزارتی کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں کنوینر اور صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ہوا۔ شریک کنوینر اور صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری قانون اور دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔ کمیٹی نے شہروں کے گرد زرعی اراضی کو تیزی سے سوسائٹیز میں تبدیل کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ذیلی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا جو پنجاب بھر کا ڈیٹا پیش کرینگی۔ ذیشان رفیق نے کہا بڑھتی رہائشی ضروریات پوری کرنے کیساتھ زرعی رقبے کا دانشمندانہ استعمال بھی ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن