لاہور(نیوز رپورٹر) راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا ٹائر جلاکر ایندھن بنانیوالی فیکٹریوں (پائیرو لیسس پلانٹ) کیخلاف آپریشن، متعدد مسماراورسیل کردی گئیں۔عدالت عالیہ کی ہدایات پرگذشتہ روز روڈا نے اپنی حدود میں محکمہ ماحولیات اور دیگر انتظامی افسروں کیساتھ مل کر ٹائر جلاکر ایندھن بنانیوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے5پائیرو لیسس پلانٹ کو مکمل تباہ کر دیا جبکہ ایک ایندھن بنانیوالے کارخانہ کو سیل کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انویورنمنٹ نادیہ طاہر، ڈائریکٹراعجازاحمد، ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمد کی سربراہی میں ہونیوالے آپریشن میں نادیہ طاہر، مہر شمشاد احمد،جازب وٹو،وقاص احمد،نگارسلطان اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔