لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دمہ کے علاج کی ادویات کی قلت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وینٹولین انہیلرز کی قلت ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کیلئے کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے نمائندوں کو طلب کر لیا۔ جبکہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 2024 کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر سمیت اقوام متحدہ کے اداروں، پروفیسرز اور ماہرین بچگان سمیت علما نے شرکت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا حکومت مفت ویکسین اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرتی ہے۔ اب والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواجہ سلمان رفیق اور وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی سربراہی میں علی جان خان, سہیل اشرف، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈی پی او نے گجرات میں عزیز بھٹی شہید ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پلر زمین بوس ہونے کا جائزہ کیلئے دورہ کیا۔