مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس 11مئی کو لاہور میں  طلب  

اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) نے مرکزی جنرل کونسل کااجلاس 11مئی بروزہفتہ کو 180ایچ ماڈل ٹائون لاہور میں سہ پہر3بجے طلب کرلیاہے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 37کے تحت تمام اراکین کونسل کے نام نوٹس جاری کردیاہے۔اجلاس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ مرکزی مجلس عاملہ ،اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے پارٹی کے تمام صوبائی صدور ز اور جنرل سیکرٹریز صاحبان کو خطوط بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...