اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط منظور کرتے وقت عوام کے مسائل کو بھی مد نظر رکھے۔ پاکستان کو ایسی مالیاتی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے جس میں عوام کیلئے روزگار کے یکساں مواقع اور ٹیکسوں میں ریلیف دیا گیا ہو۔ ماہرین نے ان خیالات کا اظہار یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی ورلڈ بنک اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ’’پاکستان کیلئے خوشحالی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آن لائن خطاب کیا۔