اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے آزاد ریاست فلسطین کے کاز کی پرعزم حمایت پر حکومت پاکستان کے عوام اور تاجر برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات نے مظالم کی ایک تاریخ رقم کی ہے جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ٹھوس اور فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار فلسطینی سفیر نے بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کے دوران کیا۔