لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسروں کے گھروں کے باہر لگائی گئی پولیس چیک پوسٹیں ہٹا دی ہیں۔ یہ چیک پوسٹیں سرکاری افسروں کی رہائشی کالونی جی او آر ون میں رہائش پذیر افسروں کے گھروں کے باہر بنائی گئی تھیں، جہاں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹوں کے ہٹانے اور پولیس نفری واپس بلانے کا مقصد تھانوں میں پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنا ہے۔